اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسلام آباد ،راولپنڈی ،اٹک اور نوشہرہ میں تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 11افراد جاں بحق اور64سے زائد زخمی ہو گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، راولپنڈی ،اٹک اور نو شہرہ میں تیز آندھی طوفان کے باعث 11افراد جاں بحق جبکہ 64سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں طوفان کی رفتار 148کلی میٹر فی گھنٹہ اور راولپنڈی میں120کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ۔اسلام آباد کے میں آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 7افراد جاں بحق ہوئے۔ مارگلہ ٹاون میں طوفان کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بچیاں جاں بحق ہوگئی۔ڈھوک حسو میں چھت گرنے سے بہن بھائی سمیت تین افراد جابحق ہوگئے ۔پشاور میں چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوئے جبکہ نوشہرہ ،اٹک ،کرم ایجنسی اور چارسدہ میں ایک ایک شخص جاںبحق ہوئے۔جڑواں شہروں میںطوفان کے باعث درخت اور سائن بورڈ گرنے کے مختلف واقعات میں 13افراد زخمی ہوئے جبکہ چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں خواتین سمیت 17 افرادزخمی ہو گئے ۔جڑواں شہروں کے کئی علاقوں میں بجلی بھی غائب ہو گئی۔راولپنڈی میں آندھی کے باعث میٹرو سٹیشن اور بسوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جس کے بعد میٹرو بس سروس کو معطل کردیا گیا۔وفاقی دارالحکومت کے ایک شہری کا کہنا ہے کہ غالباً قیامت بھی کچھ ایسی چیز ہی ہو گی جو اس وقت اسلام آباد میں بپا ہے ،ایک زلزلے کی کمی ہے باقی تو سب ہے ۔ادھر نو شہرہ میں کئی گھروں کی دیواریں گر گئیں جس کے نیچے آکر 18افراد زخمی ہو گئے۔اٹک میں سائن بورڈ گرنے کے مختلف واقعات میں 16افراد زخمی ہوئے۔آندھی کے باعث نوشہرہ کے کئی علاقوں میں سائن بورڈز اور بجلی کی تاریں گر گئیں جس کی وجہ سے بجلی منقطع ہو گئی۔طوفان کے باعث بے نظیر ائیر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے اور راولپنڈی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 284کو لاہور اتار لیا گیا ۔ادھر طوفان کی وجہ سے موٹر وے روڈ کی مرمت پر لگائے جانے والے جنگلے بھی ٹوٹ گئے ۔دوسری جانب خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں بھی تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے ۔پشاور ،مردان ،سوات اور شانگلہ میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ڈی جی موسمیات ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ آندھی کا آغاز چترال سے ہوا جو دیر ،سوات ،مردان اور چارسدہ سے ہوتی ہوئی اسلام آباد اور راولپنڈی میں داخل ہوئی ۔
news-1464797206-8496

news-1464797211-1462

news-1464800994-4067_large

news-1464803521-5968

news-1464803575-4822

news-1464803563-9267

news-1464803550-4392

news-1464803539-5662