اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ساہیوال پاور پراجیکٹ کیلئے کراچی سے لایا گیا 22 ٹن کوئلہ چوری

ساہیوال: پاور پراجیکٹ کے لئے کراچی سے لایا گیا 22 ٹن کوئلہ چوری ہوگیا جس کے بعد ریلوے حکام کی جانب سے تحقیقات جاری کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال پاور پلانٹ کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ بجلی کی پیداوارکے لیے کراچی سے لایا گیا 22 ٹن کوئلہ مال گاڑی سے چوری ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملنے پرمنصوبے پرکام کرنے والی چینی ٹیم نے بھی مال گاڑی کا معائنہ کیا ہے جب کہ ریلوے حکام نے بھی چوری کے حوالے سے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔
دوسری جانب 6 ماہ قبل قادرآباد کول پاور پلانٹ سے بھی ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سامان کی چوری سامنے آئی تھی جس پر 30 سیکیورٹی افسران سمیت 10 کانسٹیبل بھی گرفتار کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ کول پاور پلانٹ پر پہلی ٹرین 4 روزقبل پہنچی تھی جس کا افتتاح وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کیا تھا۔