اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بوریوالا روڈ پر مسافر بس الٹ گئی ، خواتین اور بچوں سمیت 16افراد زخمی

عارف والا(مانیٹرنگ ڈیسک) بوریوالا روڈ پر تیز رفتار بس الٹنے سے 16افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق بوریوالا روڈ پر مسافر بس تیزر فتاری کے باعث حادثے کا شکا ر ہو گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 16 مسافر زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقع تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب بس ایک ٹرالی کو اوورٹیک کرنے کے دوران ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی اور الٹ گئی ۔ حادثے میں خواتین اور 2بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے تاہم انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔