اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

متحدہ بانی کے ریڈ وارنٹ ،ایف آئی اے کل انٹر پول کو خط لکھے گی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لئے ایف آئی اے کل پیر کوانٹر پول کو خط لکھے گی ، بانی متحدہ کے خلاف محکمہ داخلہ سندھ کا ریفرنس بھی انٹر پول کو ارسال کیا جائے گا ۔ باخبر ذرائع کے مطابق بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کل پیر کو ملزم کے ریڈ وارنٹ کے اجرا ء کیلئے انٹر پول کو خط لکھے گی ۔ بانی متحدہ کے خلاف محکمہ داخلہ سندھ کا ریفرنس بھی انٹرپول کو ارسال کیا جائے گا ۔ بانی متحدہ کے ریڈ وارنٹ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر جاری کروائے جا رہے ہیں ۔ عدالت نے ملزم کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔ متحدہ بانی گزشتہ برس 22 اگست کو کراچی میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کے مرکزی ملزم ہیں ۔ ریڈ وارنٹ کے اجراء کے بعد انٹرپول ملزم کو گرفتار کر کے ایف آئی اے کو آگاہ کرے گا ۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد سندھ پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم بانی متحدہ کی حوالگی کے لئے برطانیہ جائے گی ۔