اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گوجرانوالہ :ڈاکو نجی بنک سے لاکھوں روپے لیکر فرار ،مزاحمت پر 2سکیورٹی گارڈ زخمی

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) گوجرانوالہ کے نواحی علاقے چندا قلعہ کے قریب ملزمان نجی بنک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ۔تفصیلات کے مطابق چندا قلعہ کے قریب بنک ڈکیتی کی واردات میں ڈاکولاکھوں روپے لیکر فرار ہوئے اور مزاحمت پر 2سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گئے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر بنک ملازمین کو یرغمال بنایا اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم سکیورٹی گارڈز کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے دو سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔بنک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا جا سکتا کہ ڈاکو کتنی رقم لیکر گئے ہیں ۔