اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا ، وائس ایڈمرل روبرٹ ہارورڈکا قومی سلامتی کا مشیر بننے سے انکار

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی ریٹائرڈ وائس ایڈمرل روبرٹ ہارورڈنے امریکی قومی سلامتی کا مشیر بننے سے انکار کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیر کے لیے چنے گئے ریٹائرڈ وائس ایڈمرل روبرٹ ہارورڈ نے عہدہ سنبھالنے سے انکار کر دیا ۔ 60 سالہ ایڈمرل ہارورڈ اپنے عہدے کے ماتحت کام کرنے کے لئے اپنی ٹیم لانا چاہتے تھے۔ ایڈمرل ہارورڈ نے ذاتی وجوہات کو جواز بنا کر ٹرمپ انتظامیہ کو عہدہ نا لینے کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس وقت ایڈمیرل ہارورڈ ابوظہبی میں مقیم ہیں جہاں وہ امریکی دفاعی کانٹریکٹر لاک ہیڈ مارٹن کے متحدہ عرب امارات کے آپریشنز کے سربراہ ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ہی جنرل مائیکل فلن کو صدر ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل روسی سفیر کے ساتھ بات چیت کے دوران روس کے خلاف امریکی پابندیوں کو زیرِ بحث لانے کے الزامات کے بعد یہ عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔مائیکل فلن کے قومی سلامتی کے مشیر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد عام تاثر یہی تھا کہ صدر ٹرمپ نے ریٹائرڈ وائس ایڈمرل روبرٹ ہارورڈ کو ان کی جگہ لینے کے لیے چنا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 60 سالہ ایڈمرل ہارورڈ اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان وج تنازع یہ بات بنی کہ وہ اس عہدے کے ماتحت کام کرنے کے لیے اپنی ٹیم لانا چاہتے تھے۔ن کے بعد اس عہدے کے لیے پسندیدہ ناموں میں جنرل ڈیوڈ پیٹریئس اور جنرل فلن کی جگہ عارضی طور پر یہ ذمہ داری نبھانے والے ریٹائرڈ جنرل جوزف کیتھ کیلوگ شامل ہیں۔