اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈی پی او ڈاکٹرغیاث گل کے حکم پر ضلع بھر میں پولیس، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کا کومبنگ آپریشن۔7افغانی گرفتار

حافظ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر غیاث گل کے حکم پر ضلع بھر میں پولیس، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن کے دوران اب تک 27افغانیوں کو گرفتار کرکے انکے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے جبکہ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری سمیت سنگین جرائم میںملوث 16دیگر ملزمان کو بھی گرفتارکیا گیا ہے جنکے قبضہ سے بھاری تعداد میں جدید اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم 27افغانیوں جن میں عمر خان، سرگند خان، مشہور خان، خالد ، احسان اﷲ، حبیب اﷲ، سید افضل، احمد جان، عبدالوھاب، شیر حسن ، تاج محمد ، اکبر خان وغیرہ شامل ہیں انہیں گرفتارکرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں جبکہ اس دوران 73مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر انکے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔ڈی۔پی۔او ڈاکٹر غیاث گل نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں آئندہ دنوں میں بھی آپریشن جاری رہے گا۔ اور عوام کو بھرپور تحفظ فراہم کرنے کے سلسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔