اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حافظ آباد کی اہم خبریں

پیرا ویٹر ینری سٹاف ایسوسی ایشن کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ
حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیرا ویٹر ینری سٹاف ایسوسی ایشن کے زیرا ہتمام ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران ملازمین نے نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب وعدوں کے باوجود انکا سروس سٹرکچر منظو ر نہ کررہی ہے جس کیوجہ سے صوبہ بھر کے ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حالانکہ دیگر صوبوں میں دو سال قبل ہی یہ سروس سٹرکچر بنایا جاچکاہے ۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انکا سروس سٹرکچر فوری طور پر منظور کیاجائے۔مزید برآںتمام ملازمین کو رسک الائونس دیا جائے اور ٹی۔ڈی۔اے بڑھا کر پانچ ھزار کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو ہم پنجاب بھر میں احتجاج کریں گے۔
باؤ الیاس اور اشتیاق نذیر کے والد محترم کا ختم چہلم کل ہو گا
حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1حافظ آباد کے سینئر کلرک بائو محمد الیاس اور ممتاز ماہر تعلیم محمد اشتیاق نذیر کے والد محترم نذیر احمد کے چہلم کا ختم شریف کل 26بروز اتوار بعد نماز ظہرگورنمنٹ ڈگری کالج حافظ آبادکی جامع مسجد البدرمیں ہوگا۔
جامعہ قاسم العلوم کے طلبا نے مقابلہ حفظ و قرات میں پہلی دونوں پوزیشنیں حاصل کر لیں
حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیرا علی پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کی سرپرستی میں ہونے والے حفظ و قراء ت کے مقابلہ جات میں حفظ القرآن میںپہلی اور دوسری پوزیشنیں جامعہ قاسم العلوم حافظ آباد کے ہونہار طلبہ حافظ محمد عبداﷲناصر اور حافظ عبدالحلیم نے حاصل کرلی۔ مذکورہ مقابلہ جات میں ضلع بھر کے سکولوں اور کالجوں کے طلبہ کے علاوہ مدارس کے طلبہ نے بھی شرکت کی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 2014 میں بھی جامعہ قاسم العلوم کے طلبہ نے ٹاپ کیا تھا اور چار طالبات نے پنجاب حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ اور دو طالبات نے سولر سسٹم حاصل کئے تھے۔ اس شاندار کارکردگی اور اعزاز پر اتحاد بین المسلمین کونسل کے راہنمائوں مولانا نصر اﷲبھٹی، بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی، مولانا فیصل ندیم کیلانی ، علامہ احمد سعید اعوان، علامہ رانا محمد اصغر چشتی اور لیاقت زوار کھنو نے جامعہ کے مہتمم حافظ محمد قاسم گورایہ اور ناظم اعلی مفتی محمد طیب گورایہ کو مبارکباد دی ہے۔
جماعت دارالاحسان کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کل لگایا جائے گا
حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت دارالاحسان کے زیراہتمام کل26بروز اتوار کو آنکھوںکے مریضوں کے لئے فری آئی کیمپ ڈیرہ ملک محمد وزیر اعوان کسوکی روڈ حافظ آباد میں صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک لگایا جائے گا۔جہاں مریضوںکا چیک اپ کرکے انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔ اور آپریشن کے لئے منتخب کردہ مریضوں کا مفت آپریشن بھی کروایا جائے گا۔
اہلحدیث یوتھ فورس کے جنرل سیکرٹری ریاض ربانی کے والد انتقال کر گئے
حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اہلحدیث یوتھ فورس ضلع حافظ آباد کے جنرل سیکریٹری محمد ریاض ربانی کے والد محترم حاجی بشیر احمدمحلہ شریف پورہ میں انتقال کرگئے جنھیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان گڑھی اعوان میں سپردخاک کردیا گیا۔
ونیکے تارڑ پولیس کی کارکردگی، ساڑھے تین ماہ میں 30 اشتہاری پکڑ لئے، بھاری مقدار میں منشیات اور شراب برآمد
حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ ونیکے تارڑپولیس نے گذشتہ ساڑھے تین ماہ کے دوران مجموعی طور پر 30اشتہاری مجرمان کو گرفتارکیا۔ پولیس ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس دوران پولیس نے عنصر گینگ کو گرفتارکرکے اس سے چھ لاکھ کا مال مسروقہ بھی برآمد کیا جبکہ منشیات کے 44مقدمات درج کئے گئے۔اور پانچ سو لٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔
جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام مساجد میں دہشت گردی کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور
حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گذشتہ روز اہلسنت کی مختلف مساجد میں علماء و خطباء نے ملک میں بڑھتی دہشت گردی کی وارداتوں کے خلاف مذمتی قراردادیں پاس کروائیں۔ اس دوران جماعت اہلسنت کے ضلعی ناظم اعلی علامہ رانا محمد اصغر چشتی، جے۔یو۔پی پنجاب کے صدر بیرسٹر پیر سید وسیم الحسن نقوی ، علامہ فیصل ندیم کیلانی و دیگر علماء نے حکومت اور افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ دھشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے صوبہ بھر میں منظم بنیادوں پر آپریشن کیا جائے۔
ایس پی ریٹائرڈ سید مراتب علی شیرازی کی ہمشیرہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں
حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریٹائرڈ ایس پی سید مراتب علی شیرازی ڈی ایس پی سید صفت حسن شیرازی کی ہمشیرہ ،سید علی عباس شیرازی کی والدہ محترمہ انسپکٹر سید ریاض علی شیرازی انسپکٹر کواپریٹو بینک سید حسنین شیرازی انچارج پریس کلب غلام عباس شیرازی کی بھابی سید شاہ جمال کی بیوی قضائے ا لٰہی سے نیاڈھکو شاہانہ میں وفات پا گئی نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحومہ کو قبرستان عاقل شاہ شیرازی میں سپر د خاک کردیا گیا ۔