اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تاندلیانوالہ :لیگی رہنما کے گن مین کی فائرنگ ، فائرنگ سے 12 افراد زخمی

واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی ، تاجروں نے فائرنگ اور جھگڑے کے خلاف فیصل آباد اوکاڑہ روڈ پر دھرنا دیا
تاندلیانوالہ (نیوز ڈیسک ) تاندلیانوالہ میں انجمن تاجران کی ہڑتال ختم کرانے کے لیے لیگی ایم پی اے کے بھائی کے گن مین کی فائرنگ سے 12 افراد زخمی ، 2 کی حالت تشویشناک ، واقعہ کے خلاف مظاہرین نے اوکاڑہ اور فیصل آباد روڈ ٹائر جلا کر بلاک کر دی ، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ ۔ تاندلیانوالہ میں انجمن تاجران کی جانب سے لیگی ایم پی اے جعفر علی کے بھائی شیر علی کے رویہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جا رہی تھی ۔ ریلی کے شرکا جب حیدر چوک پہنچے تو لیگی ایم پی اے جعفر علی کے بھائی شیر علی اور بلدیہ چیرمین سعید کے ساتھیوں اور گن مین نے ریلی کو زبردستی روکنے کی کوشش کی جس پر ہاتھا پائی ہو گئی ۔ اسی دوران شیر علی اور بلدیہ چیئرمین سعید کے گن مین نے مظاہرین پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر 12 مظاہرین زخمی ہو گئے ۔ گن مین اس کے بعد بھی فائرنگ کرتا رہا ، فائرنگ سے زخمی ہونے والے 12 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ، 2 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔ واقعہ کے خلاف تاجروں نے فیصل آباد اور اوکاڑہ روڈ ٹائر جلا کر بلاک کر دی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ اس حوالے سے ایم پی اے جعفر علی نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی گن مین نہیں رکھا ان پر الزام لگا کر سیاسی معاملہ بنایا جا رہا ہے ، میری درخواست ہے کہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کروائی جائے ، ایم این اے رجب علی نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کے رویئے کے خلاف تاجروں نے ہڑتال کی تھی ، چیئرمین نے زبردستی دکانیں کھلوانے کی کوشش کی تو اس پر جھگڑا ہوگیا ۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے اس واقعے کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔