اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نئی دہلی کے 3 طالبعلم کرنسی چھاپنے کے الزام میں گرفتار، جعلی نوٹ برآمد

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) نئی دہلی میں کرنسی چھاپنے کے الزام میں 3طالبعلموں کو گرفتار کرکے جعلی نوٹ بھی بر آمد کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نئی دہلی آندھراپردیش میں پولیس نے مخبری کی بنیاد پر چھاپہ مارکارروائی کے دوران 3طالبعلموں کو جعلی کرنسی چھاپتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر لیا۔پولیس نے طلبا کی جانب سے قائم کئے گئے غیر قانونی پریس کی تلاشی لی تو اس دوران انہیں 1لاکھ 90ہزار روپے کی جعلی کرنسی بھی بر آمد ہوئی جبکہ پولیس حکام کا کہناہے کہ جس وقت طلبا کو حراست میں لیا گیا تو وہ دھڑا دھڑ 500اور 2ہزار روپے کے جعلی نوٹ چھاپے میں مصروف تھے۔تاہم پولیس نے موقع سے بر آمد ہونیوالی جعلی کرنسی کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے زیر حراست ملزمان کو تھانے منتقل کردیا۔