اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,699FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ترک وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ترکی کے وزیردفاع فکری ایسک نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترکی کے وزیردفاع فکری ایسک نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے معاملات،علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دفاعی اشتراک پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر ترک وزیر دفاع نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا جبکہ خطے میں امن و استحکام کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی ۔