اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,699FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

طورخم بارڈر پرغیر قانونی آمد و رفت ختم، مقامی تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

طورخم (نیوز الرٹ ڈیسک )پاکستانی حکام نے طور خم بارڈر سے غیر قانونی آمدو رفت کو مکمل طور پر روک دیا ہے ۔ جبکہ اشیائے خوردونوش اور دیگر سامان کی اسمگلنگ کا بھی خاتمہ کردیاگیا ہے ۔ مذکورہ اقدامات ،خصوصا پاکستان مختلف اشیاکی افغانستان سے سمگلنگ بند ہونے پر مقامی تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ چند روز کے دوران پشاور اور دیگر علاقوں کی مارکیٹوں میں اشیائے ضرورت کے نرخ گرنے لگے ہیں ۔ جبکہ مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔ دوسری جانب بارڈر پر پاکستانی حکام کے سخت اقدامات کے ردعمل میں افغان قونصل پشاور میں قونصل خانہ تین روز بند سے بند کیا ہواہے جس سے قانونی طورپر افغانستان جانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔