اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ساہیوال :دہشتگردوں کی کارروائی ، سی ٹی ڈی کا انسپکٹر شہید

گڑھ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی ، چار ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا
ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) ساہیوال میں دہشتگردوں کےخلاف کارروائی میں سی ٹی ڈی کا انسپکٹر شہیدہوگیا ، چار دہشتگرد گرفتار ، دو فرار ہوگئے ، ملزموں سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ ساہیوال کے علاقے گڑھ کے قریب دہشتگردوں کے خلاف سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا ، دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کردی جس سے سی ٹی ڈی انسپکٹر فدا حسین شہید ہوگیا ۔ رینج آفیسر سی ٹی ڈی اقبال جوئیہ سمیت 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ سی ٹی ڈی سی ٹی ڈی نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا ۔ سی ٹی ڈی نے جوابی کارروائی کی جس میں 4 دہشتگرد گرفتار کرلیے ، ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے ۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔