اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

878,576FansLike
10,000FollowersFollow
568,600FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سرخ گلابوں کی جگہ انسانی خون کی سرخی نے لے لی، جنگ سے دمشق کے لاکھوں لوگ بے روزگار

شام (نیوزالرٹ ڈیسک )شام کے شہر دمشق کو منفرد نایاب گلاب کی آبیاری کے حوالے سے دنیا بھر میں امتیاز حاصل ہے ۔تاہم صدر بشارالاسد کی وحشیانہ اور ظالمانہ جنگی کاروائیوں سے 80 فیصد گلاب کے باغات اور کھیت گولا بارود کی نذر ہوچکے ہیں ۔ باغات کی تباہی کے بعد باغبان اپنا دیس اور باغات چھوڑ کربیرون ملک نقل مکانی کر چکے ہیں ۔ جبکہ اس منافع بخش صنعت سے منسلک پھول چننے والی خواتین ، تاجرٹھیکیدار ،پتیوں سے خوشبو اور عرق گلاب کشید کرنے والے کرخندار سمیت لاکھوں شامی ورکرز بے روزگار ہو کرز ہوکر نان شبیہ کے محتاج ہوگئے ہیں ۔پھول کی برآمد ات ،تیل اور دیگر امور کے حوالے سے دمشق کو سالانہ کروڑوں ڈالر کا فائدہ ہوتا تھا ۔واضح رہے کہ شامی دارالحکومت دمشق سمیت پورے ملک کی آب و ہوا زراعت کیلئے انتہائی معاون اور شاندار ہے ۔ جس میں مختلف اقسام کے پھل ،پھول اور جڑی بوٹیاں اگتی ہیں اور شامی تاجران سے بھاری منافع کماتے تھے ۔ لیکن اب منافع تو درکنار تاریخی اہمیت والے ان گلابوں کی کاشت کا عمل بھی بند ہوگیا ہے ۔ دمشق سے 65کلومیٹر اور المرہ بستی کے شہری جمال عباس کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے صرف گلاب کے باغات ہی نہیں ۔ بلکہ ہمارا پور املک ہی تباہ کردیا ہے ۔ ہم سکون کی نیند سوتے تھے اور چین کی روٹی کھاتے اور کھلاتے تھے اور گلابوں کی کاشت سے لاکھوں کماتے تھے ۔لیکن اب گلابوں کے باغات میں سرخ گلابوں کی جگہ انسانی خون کی سرخیلی پھیلی ہوئی ہے ۔اس فضا میں جہاں ہر وقت گلابوں کی محسورکن بھینی بھینی خوشبو چی رہ کرم دماغوں کو معطر کئے رہتی تھی ۔ اب اس جگہ بارود کی بونے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں ۔