اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں کی سرحد پار سے کارروائی،5 جوان شہید،10 دہشتگرد ہلاک

مہمند ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک)مہمند ایجنسی میں گذشتہ رات دہشتگردوںکے سرحد پار سے پاکستانی پوسٹ پر حملہ سے 5 جوان شہید اور 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر مطابق مہمند ایجنسی میں گزشتہ رات دہشتگردوں سے مقابلے میں نائیک ثناءاللہ،نائیک صفدر،سپاہی الطاف،سپاہی نیک محمد،سپاہی انور شہید ہوگئے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر جوانوں کی موثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد مشترکہ خطرہ ہیں اور سرحد پر انکی آزادانہ نقل و حرکت روکنا ضروری ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ سرحدی سلامتی اور موثر کارروائی کیلئے جوانوں کی سرحد پر موجودگی ضروری ہے۔جنرل قمر جاوید باجو ہ نے سرحد پر قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور وطن کے دفاع کیلئے جوانوں کی قربانیوں کی تعریف کی ۔جنرل قمر باجوہ نے افغان سرحد پر جوانوں کی موجودگی کی ضرورت پر زور دیا۔