اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پولیس کا حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،31مشتبہ افراد گرفتار

حیدر آباد (مانیترنگ ڈیسک) پولیس نے حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 31مشتبہ افراد کو گرفتارکر لیا تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور علاقے میں مستقل رہائش پذیر افراد کے شناختی دستاویزات جبکہ کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرائے کے مکان میںرہائش اختیار کئے ہوئے افراد کے کوائف کی بھی تصدیق کی گئی ۔پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران شناخت ظاہر نہ ہونے کی بناءپر 31مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کو تفتیش کے بعد شناخت ظاہر ہونے پر رہا کردیا جائے گا۔