اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فوجی عدالتوں میں توسیع پر تمام سیاسی جماعتیں متفق،کرمنل جسٹس سسٹم ہوتا تو فوجی عدالتوں کی ضرورت نہ پڑتی:شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ تمام سیاسی فوجی عدالتوں میں توسیع پر متفق ہیں لیکن اگر کرمنل جسٹس سسٹم بنایا گیا ہوتا تو آج فوجی عدالتوں کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔ تفصیلات کے مطابق رہنماپی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خان صاحب اورپوری قوم کوپانامالیکس کیس کے فیصلے کا انتظار ہے، ہمارے رہنما کو پارلیمنٹ میں آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل ہوتاتوآج افغان سرحدپریہ حالات نہ ہوتے جو ہمیں دیکھنے کو مل رہے ہیں۔فاٹا اصلاحات کا قدم اچھا ہے لیکن 2018تک فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیاجائے حکومت نے جو اس کا کیلئے 5سال کا وقت مانگا ہے وہ بہت زیادہ ہے۔