اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اژدھام کی وجہ سے جگہ جگہ ٹریفک کئی کئی گھنٹے جام رہنا معمول بن گیا۔

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اندرون شہر سڑکیں تنگ پڑ گئیں، اژدھام کی وجہ سے جگہ جگہ ٹریفک کئی کئی گھنٹے جام رہنا معمول بن گیا۔ ایمبولینس گاڑیوں کو تشویشناک حالت میں مبتلا مریضوں کو ہسپتالوں میں لے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا، شہری حلقوں کی طرف سے منی بائپاس، انڈر پاس اور فلائی اوورتعمیر کرنے کا مطالبہ، تفصیل کے مطابق اندرون شہر علی پورروڈ، ونیکے روڈ، ڈاکخانہ روڈ، ہسپتال روڈ، جلالپورروڈ، گوجرانوالہ روڈ، کسوکی روڈ، ریلوے روڈ، مدھریانوالہ روڈ، مانگٹ روڈ اور دیگر شاہراہیں اور چوک قدیم اور تنگ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے اژدھام کی وجہ سے بے پناہ مسائل پیدا کررہی ہیں جبکہ ان سڑکوں پر متبادل راستے بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ جگہ جگہ کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے اور 10منٹ کا سفر بھی ایک گھنٹے پر محیط ہو جاتا ہے۔ جبکہ ہسپتالوں میں تشویشناک حالت میں مبتلا مریضوں کولے جانیوالی ایمبولینسیں گاڑیاں بھی ٹریفک جام میں پھنسی رہتی ہیں جس سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ صورتحال پر احتجاج کرتے ہوئے شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ 12سال قبل ریلوے اسٹیشن کے قریب اوورہیڈ اور منی بائپاس کی تعمیر کا منصوبہ ترتیب دیا گیا تھا جسے نامعلوم وجوہات کی بنا پر شروع ہی نہیں کیا جا سکا۔ سیاسی، سماجی، علمی، ادبی، تجارتی، قانون دان اور شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اوورہیڈ برج اور منی بائپاس کے ساتھ ساتھ اندرون شہر انتہائی رش والے مقامات پر پیدل سڑک کراس کرنے والوں کیلئے فلائی اوورتعمیر کئے جائیں تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا دبائو کم ہو سکے۔