اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

878,576FansLike
10,000FollowersFollow
568,600FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

’ آنکھوں کا تارا‘کہنے والے مغرب نے اسلام قبول کرنے پر محمد علی سے نظریں پھیر لی تھیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )عظیم باکسر محمد علی نے جہاں کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کیا وہاں انہیں اپنی قوم کی جانب سے نظریں پھیرے جانے کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔وہ دنیا جو مذہبی اور شخصی آزادی کا دم بھرتے نہیں تھکتی اس نے محمد علی کے اسلام قبول کرنے پر اپنی نفرتوں کا ایسا اظہارکیا جس کا شاید انہوں نے تصور بھی نہ کیا ہو۔محمد علی کہتے تھے کہ وہ قوم جو انہیں اپنی آنکھ کا تارا کہتی تھی اسلام قبول کرتے ہی ان سے نظریں پھیر کر کھڑی ہو گئی۔ ان کے قبول اسلام کے اعلان پر امریکی باکسنگ کمیشن شدید مشتعل ہو گیا۔ وہ ایک ہیرو سے ایک مشکوک شخص بن گئے اور کئی اداروں نے ان کی نگرانی شروع کر دی۔ نیویارک سٹیٹ اتھلیٹک کمیشن نے ان سے چیمپئن کا اعزاز واپس لے لیا اور حتیٰ کہ ان کا باکسنگ کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا۔ وہ محمد علی جسے امریکی قوم ’دیوتا‘ سمجھتی تھی اس کے ساتھ اسلام قبول کرنے کے بعد ناقابل یقین تکلیف دہ سلوک کیا گیا لیکن وہ ثابت قدم رہے۔ مشکل ترین دور میں انہوں نے مسلمان ہونے کی بناءپر امریکہ کی ویت نام کے خلاف جنگ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا۔ وہ نہ صرف اسلام کا پرچار کرتے رہے بلکہ کئی اسلامی اداروں کو بھاری مالی امداد فراہم کرتے رہے اور مساجد کی تعمیر بھی کرواتے رہے۔ وقت گزرتا رہا اور مخالفین خود ہی شرمندہ ہوتے گئے اور محمد علی کو ان کا مقام بالآخر دوبارہ مل گیا اور آج پھر امریکہ سمیت سارا مغرب انہیں کھیل کی دنیا کی عظیم ترین شخصیت قرار دے رہا ہے۔