اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,416FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سائیکل چور نے محمد علی کو باکسر بنا دیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) باکسر محمد علی اب ہم میں نہیں رہے لیکن ان کے زوردار پنچ کھانے والوں کی طرح باکسنگ کے دلدادہ افراد کے دلوں سے ان کا نقش مٹایا نہ جا سکے گا۔محمد علی اس صدی کے عظیم ترین کھلاڑی قرار پائے ۔وہ 17 جنوری 1942ءکو امریکی شہر لوئسویل کے ایک پسماندہ علاقے میں پیدا ہوئے اور سیاہ فام ہونے کی وجہ سے بچپن میں گوروں کے استبداد کا شکار رہے۔ جب ایک روز 12 سالہ کلے اپنے ایک دوست کے ساتھ لوئسویل شہر کے سالانہ کنونشن میں گئے اور وہاں آئس کریم اور پاپ کارن کھانے کے بعد باہر آئے تو دیکھا کہ ان کی سائیکل چوری ہوچکی تھی۔ وہ شدید برہم ہوئے اور قریب موجود باکسنگ جم کے انسٹرکٹر کے فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکار جومارٹن کے پاس شکایت کیلئے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ چور کے ملنے پر اس کی ایسی مرمت کریں گے کہ اسے نانی یاد آجائے گی۔ پولیس والا بچے کے جارحانہ انداز سے بہت متاثر ہوا اور اسے لڑنے سے پہلے باکسنگ سیکھنے کا مشورہ دیا۔یہ کلے کے شاندار باکسنگ کیریئر کا پہلا قدم تھا اور جو مارٹن ان کے پہلے استاد تھے۔ وہ اس وقت اپنے ابتدائی نام Cassius Marcellusسے جانے جاتے تھے۔اس بچے نے بہت کم وقت میں اس قدر ماہرانہ انداز میں باکسنگ کھیلنا شروع کردی ہے کہ سب حیران رہ گئے۔ ان دنوں سونی لسٹن نامی ایک باکسر کو دنیا کا خطرناک ترین باکسر سمجھا جاتا تھا اور وہ اپنی دہشت اور خونخواری کیلئے خصوصی شہرت رکھتا تھا۔نوجوان کلے نے اس خطرناک باکسرکے ساتھ لڑنے کا فیصلہ کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ کوئی بھی یہ ماننے کو تیار نہ تھ کہ ایک نوجوان باکسر لسٹن جیسے خطرناک کھلاڑی کے سامنے ٹھہر پائے گا۔ میچ شروع ہوا توکلے نے لسٹن پر ایسے مکے برسانا شروع ہوئے کہ چھٹے راؤنڈ میں جاکر اس نے اپنے ساتھیوں سے کہنا شروع کردیا کہ وہ ساتویں راؤنڈ میں نہیں جائے گا لیکن جب اسے ساتویں راؤنڈ کیلئے تیار کیا جانے لگا تو وہ چیخ اٹھا کہ بس اب وہ اور نہیں لڑسکتا۔ لسٹن نے شکست کا بدلہ لینے کیلئے مئی 1965ءمیں دوبارہ مقابلہ طے کرلیا۔اب اس کے مقابل کلے قبول اسلام کے بعد محمد علی کلے بن چکے تھے۔ لسٹن پچھلی شکست لینے کیلئے سخت مضطرب تھا اور نہایت جوش سے میدان میں اترا۔ میچ شروع اور پہلے راؤنڈ کے پہلے ہی منٹ میں اسے محمد علی کا ایسا مکا پڑا کہ وہ جہاں کھڑا تھا وہیں ڈھیر ہوگیا۔ دنیا کا خوفناک ترین باکسر جس طرح لمحوں میں ناک آؤٹ ہوا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔اس مکے کو باکسنگ کی تاریخ کا خطرناک ترین مکہ کہا جاتا ہے۔