اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,494FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نریندرا مودی دوستی ڈیم کے افتتاح کیلئے افغانستا ن پہنچ گئے، آمد کی تصدیق پشتو میں ٹویٹ سے کی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی دوستی ڈیم کے افتتاح کیلئے افغانستا ن پہنچ گئے ہیں اور اپنی آمد کی تصدیق کیلئے داری اور پشتو زبان میں ٹویٹ بھی کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی افغان صوبے ہرات میں سلمیٰ ڈیم کے افتتاح کیلئے پہنچ گئے ہیں اور اپنی آمد کی تصدیق کیلئے انہوں نے داری اور پشتو زبان میں ٹویٹ بھی کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں نریندرا مودی کا کہنا تھا کہ میں تاریخی ہرات صوبے میں پہنچ چکا ہوں جہاں سلمیٰ ڈیم کا افتتاح کرنے کے علاوہ افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کروں گا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر لکھا ہے کہ افغانستان کے ساتھ آغاز۔ وزیر اعظم نریندرا مودی ہرات پہنچ گئے ہیں جہاں انڈیا افغان دوستی ڈیم کا افتتاح کریں گے ۔واضح رہے کہ افغان حکومت نے انڈین حکومت کی جانب سے ڈیم کی تعمیر نو کیلئے مدد فراہم کرنے کے بعد سلمیٰ ڈیم منصوبے کا نام تبدیل کرکے” انڈیا افغانستان دوستی ڈیم “رکھ دیا ہے ۔دریائے ہری روڈ پر تعمیر کیے جانے والے ڈیم سے 42 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی جبکہ یہ ڈیم 75 ہزار ہیکٹر زمین کو سیراب کرے گا۔ 2001 میں افغان طالبان کی جانب سے ڈیم تباہ کیے جانے کے بعد بھارتی حکومت نے ڈیم کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ افغانستان میں 2002 سے اب تک بھارت سماجی و اقتصادی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر 2 ارب ڈالر سے زائد خرچ کرچکا ہے ۔
1465026135-9197