اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,416FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان کا بھارت کو کل بھوشن یادیو تک قونصلررسائی نہ دینے اور معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارت کو کل بھوشن یادیو تک فوری طورپرقونصلررسائی نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کو کل بھوشن یادیو تک قونصلررسائی نہ دینے سمیت بھارتی مداخلت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ پاکستان کل بھوشن یادیو کے انکشافات پر مبنی دستاویزی ثبوت مرتب کر رہا ہے جو اقوام متحدہ سمیت اہم ممالک کو دیے جائیں گے جبکہ اس معاملے پر مختلف ممالک کے سفیروں کو بریفنگ بھی دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کل بھوشن یادیو کی دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے اعتراف کی روشنی میں کیا گیا ہے۔