اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مظفر گڑھ کے شادی شدہ شخص وسیم نے مردشماری کیلئے آنے والے اہلکاروں کو کنوارہ لکھا دیا

مظفر گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) مردم شماری کیلئے اہلکار جب گھر آئے تو وسیم نے شادی شدہ ہونے کے باوجود خود کو کنوارہ لکھوا دیا جس پر بیوی نے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کر وا دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے رہائشی وسیم کے گھر جب مردم شماری کیلئے اہلکار آئے تو اس شخص نے شادی شدہ ہونے کے باوجود خود کو کنوارہ لکھا وا دیا جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا بھی ہوا اور بیوی شازیہ نے شوہر کیخلاف پولیس کو شکایت درج کروادی ہے ۔پولیس نے وسیم کیخلاف فراڈ اور زیادتی کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیاہے تاہم ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاہے ۔