اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان کو اپنی سرحدیں محفوظ بنانے کا مکمل اختیار ہے،ہمیں اعتراض نہٰیں: امریکہ

واشنگٹن، اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کو اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کا پورا اختیار ہے، امریکہ کو پاکستان افغانستان سرحد پر باڑ لگانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ پاکستان انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکنے، سرحدوں پر نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے باڑ لگا رہا ہے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک پائے جانے والے تنائو کو مذاکرات کے ذریعے کم کریں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ اور افغانستان کو بتایا ہے کہ سرحد پر باڑ لگانے کا مقصد امن کے قیام کویقینی بناناہے نہ کہ افغانستان کے خلاف ہے۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ حالات میں بہتری آنے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مضبوطی آئے گی۔ اس سے پہلے افغان وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش نے باڑ لگانے کے عمل کو ناقابل قبول قرار دیا جبکہ گزشتہ ہفتہ کو پاک آرمی کے سربراہ جنرل باجوہ نے باڑ لگانے کے کام کو شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ باڑ سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے لگائی جارہی ہے۔