اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کرپشن کے دو کیسز میں ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منظور

پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق مشیر پٹرولیم کو کرپشن کے مختلف کیسز اور اپنے ہسپتال میں دہشتگردوں کا علاج کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق مشیر پٹرولیم اور آصف علی زرداری کے دست راست ڈاکٹر عاصم حسین کی سندھ ہائیکورٹ نے دو ریفرنسز میں ضمانت دے دی ہے ۔ ڈاکٹر عاصم حسین کو کرپشن کے الزامات میں حراست میں لیا گیا تھا اور وہ طویل مدت سے زیر حراست تھے ۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل نے متعدد بار عدالت میں استدعا بھی کی تھی کہ ان کے موکل کی جسمانی حالت ٹھیک نہیں ہے اس لئے ان کو ضمانت پر رہا کیا جائے تاکہ ان کا علاج کروایا جا سکے ۔ ڈاکٹر عاصم حسین پر 479 ارب روپے کی کرپشن کے دو ریفرنسز دائر تھے ۔ ڈاکٹر عاصم پر اپنے ہسپتال میں دہشتگردوں کا علاج کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا جس میں ان کی ضمانت ہوچکی تھی ۔ ریفری جج جسٹس آفتاب گورڑ نے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منظور کی ۔ عدالت کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو پچیس پچیس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔