اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عالم اسلام کی انتہائی قابل احترام اور معزز شخصیت کی پاکستان آمد، استقبال کی تیاریاں شروع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )امام کعبہ عبدالرحمن السدیس جمعیت علمائے اسلام کے 7اپریل کو ہونے والے اجتماع میں شرکت کیلئے 6اپریل کو 45رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے، آمد کا باقاعدہ مراسلہ وزارت داخلہ کو موصول، پروٹوکول کے انتظامات کو حتمی شکل دی جانے لگی ۔تفصیلات کے مطابق امام کعبہ عبدالرحمن السدیس جمعیت علمائے اسلام کی دعوت پر 7اپریل کو ہونے والے اجتماع میں شرکت کیلئے 6اپریل کو 45رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گےجہاںازا خیل میں ہونے والے جمعیت علمائے اسلام کے اجتماع میں شرکت کے موقع پر امام کعبہ نماز جمعہ کی بھی امامت کروائیں گے۔ وفد میں سعودی وزیر برائے مذہبی امور بھی شامل ہونگے۔ سعودی وفد کی آمد کے حوالے سے وزارت داخلہ کو باقاعدہ مراسلہ موصول ہو چکا ہے اور سعودی وفد کے پروٹوکول اور دیگر انتظامات کیلئے تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔