اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ترک صدر کا وزیر اعظم کو فون، ریفرنڈم کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد، اپوزیشن نے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

استنبول(ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان نے وزیر اعظم بن علی یلدرم کو فون کرکے انہیں ریفرنڈم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ، دوسری جانب اپوزیشن کی 2جماعتوں نے ریفرنڈم نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق ریفرنڈم کے مندرجات سے اختلاف رکھنے والوں میں ری پبلکن پیپلز پارٹی سرفہرست ہے ،اس کے رہنما کمال کیلیداراوگلو نے انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنڈم میں ترکی یہ فیصلہ کرنے جارہا ہے کہ ہم جمہوری پارلیمان کا تسلسل چاہتے ہیں یا ایک شخص کی حکمرانی چاہتے ہیں۔نیا نظام بغیر بریک کے نامعلوم جانے والی بس ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے ریفرنڈم کے انعقاد میں ہیر پھیر کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مہم میں ریفرنڈم کے حق میں ہاں کے خانے کو نمایاں کیا جارہا ہے اور مخالف آوازوں کو میڈیا میں دبایا جارہا ہے۔ اردگان کی اتحادی جماعت نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (ایم ایچ پی) نے بھی ترکی کے وفاقی نظام حکومت کے لئے کئے جانے والے ریفرنڈم پر سختی کا مظاہرہ کیا ہے۔