اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاناما کیس میں بننے والی جےآئی ٹی کے لیے سپریم کورٹ نے حکومت سے کتنے روپےمانگ لیے

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاناماکیس میں وزیراعظم سےتحقیقات کے لئے قائم ہونے والی جےآئی ٹی پیر سے کام شروع کرے گی، سپریم کورٹ نےتحقیقاتی ٹیم کے لیے ابتدائی اخراجات کے لئے حکومت کو فوری طور پردوکروڑ روپےجاری کرنے کا حکم دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے اثاثوں کی ساٹھ روز میں تحقیقات کیلئے جےآئی ٹی بنائی گئی اور تحقیقاتی ٹیم پیر سے اپنا کام شروع کریں گی، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو پاناما کیس کے فیصلے میں اٹھائے گئے تیرہ سوالوں کا جواب تلاش کرنا ہے، جےآئی ٹی کے اخرجات کیلئے فنڈز وفاق فراہم کرے گا۔جے آئی ٹی میں اسٹیٹ بینک سے عامر عزیز، ایس ای سی پی سے بلال رسول، نیب سے عرفان نعیم منگی، آئی ایس آئی اور ایم آئی سے بریگیڈیئر لیول کے دو افسران شامل ہیں جبکہ ایف آئی اے کے واجد ضیاء کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔یادرہےکہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے چھ اداروں کے ارکان کو شامل کرنے کی ہدایت کی تھی اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے لئے سات دن میں نام دینے کا حکم دیا تھا۔