اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم نےسعودی عرب جانےکافیصلہ کرلیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے سعودی عرب میں ہونے والی اسلامک کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کر لیاہے ۔ وزیراعظم نواز شریف سے سعودی وزیر اطلاعات و ثقافت عواد بن صالح نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ سعودی وزیر نے بتایا کہ ریاض میں امریکا اورسعودی عرب اسلامی سمٹ کا انعقاد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے وزیراعظم کو خادم الحرمین شریفین کی جانب سے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی ۔ وزیراعظم چین کے دورے کے بعد سعودی عرب جائیں گے اور بیس مئی کو کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ وزیراعظم نوازشریف کی سعودی عرب میں امریکی صدر سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔