اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مولانا اعظم طارق کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا اعظم طارق کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم سبطین کاظمی کو بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا اعظم طارق کے قتل کے الزام میں ملوث مرکزی ملزم سبطین کاظمی کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ سبطین کاظمی اسلام آباد سے مانچسٹر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ ایف آئی اے نے اس کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ Sabtain-Qazmi واضح رہے کہ مولانا اعظم طارق کو 14 برس قبل اکتوبر 2003 میں اسلام آباد میں داخل ہوتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا اور اس کیس میں متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے لیکن مرکزی ملزم سبطین کاظمی اس وقت سے روپوش تھا اور پولیس نے بھی اسے اشتہاری قرار دیدیا تھا۔