اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آج ملک بھر میں شب برأت عقیدت واحترام سے منائی جائے گی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شب برأت آج ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی جہاں شہری قبرستان جاکر اپنے پیاروں کے ایصال ثواب کے لیے قبروں پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ ملک بھر کی تمام چھوٹی، بڑی مساجد میں محافل اور ذکر الٰہی کی تقاریب منعقد کی جائیں گی جن میں علمائے کرام اور مقررین شب برأت کی فضیلت بیان کریں گے۔ لاکھوں شہری قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کریں گے، قبرستانوں کے باہر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے، شب برأت کے اجتماعات میں اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے توبہ، بخشش و مغفرت، ایمان و سلامتی اور عالم اسلام کی سلامتی کیلیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ شب برأت کے موقع پر ملک بھر میں مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، قبرستان کے اطراف پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ حساس علاقوں میں واقع مساجد پر خصوصی سیکیورٹی زون قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سڑکوں پر ہونے والی محافل کے لیے بھی پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔