اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مارننگ شو میں قابل اعتراض مواد ، پیمرا نے ٹی وی پر 10لاکھ روپے جرمانہ کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ٹی وی دن کے مارننگ شو ”آپ کا ساحر“ کے14مارچ 2017ءکے پروگرام میں قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر10لاکھ روپے جرمانہ کردیا ۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ہیڈکواٹرز سے جاری ایک پریس میں کہا گیا ہے کہ ٹی ون کے نیوز پروگرام ”آپ کا ساحر“ میں 14مارچ2017ءکو قابل اعتراض مواد نشر کیا تھا ۔اس حوالے سے پیمرا نے ٹی وی ان کو کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا جس میں چینل کو29مارچ2017ءتک جواب داخل کرنے کا حکم صادر کیا گیا تھا اور ذاتی شنوائی کے لئے بھی مورخہ 13اپریل2017ءکو بلایا تھا ۔ چینل کی طرف سے موصول ہونے والے جواب میںذاتی شنوائی پر پیمرا کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پیمرا ٓرڈیننس 2002ءاور پیمرا(ترمیمی) ایکٹ2007کے سیکشن ایف اور 20سی ، پیمرا رولز 2009ءرول(1)اور پیمرا ضابطہ اخلاق برائے الیکٹرانک میڈیا 2015ءکی شقوں 1،3،5اور17کی خلاف ورزی پر 10لاکھ جرمانہ عائد کیا ہے جو کہ 14دنوں میں جمع کروانا ہوگا۔

حکم عدولی کی صورت میں پیمرا مجوزہ چینل کے لائسنس کی منسوخی کے لئے کارروائی کرنے کا مجاذ ہوگا۔