اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سی پیک کے تحت پہلا بڑا پراجیکٹ، ساہیوال کول پاور پلانٹ کے یونٹ ون کا وزیر اعظم پاکستان افتتاح کریں گے

ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں سی پیک کے منصوبے کے تحت سب سے پہلے بڑا پراجیکٹ مکمل ہو گیا۔ ساہیوال کول پاور پلانٹ سی پیک منصوبے کے تحت مکمل ہونے والا پہلا بڑا پراجیکٹ ہے جس کا افتتاح کل وزیر اعظم پاکستان کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک کے تحت مکمل ہونے والے ساہیوال کول پاور پلانٹ پراجیکٹ کے یونٹ ون کا کل افتتاح ہو گا ۔ کول پاور پراجیکٹ کے یونٹ ون کے افتتاح سے 660 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔جبکہ اگلے ماہ کول پاور پلانٹ کے یونٹ ٹو کا بھی افتتاح کر دیا جائے گا۔ دونوں یونٹس کی تکمیل کے بعد 1320میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ اس پراجیکٹ کو 22ماہ میں مکمل کیا گیا ہے اور یہ اپنی مدت تکمیل سے 6ماہ قبل مکمل کیا گیا ہے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے، اس بجلی کی لاگت8روپے فی یونٹ ہے،یہ پراجیکٹ100فیصد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے مکمل کیا گیا ہے۔