اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

889,810FansLike
10,002FollowersFollow
569,300FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان کرکٹ کے مداح امان اللہ وزیرانتقال کرگئے

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ اپنے سب سے بڑے مداح سے محروم ہوگئی اور امان اللہ وزیرانتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق امان اللہ وزیر کو دل کا دورہ پڑا جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن ڈاکٹروں نے انتقال کی تصدیق کردی ۔ متحدہ عرب امارات میں شاید ہی کوئی ایسا میچ ہو جسے امان اللہ وزیر نے نہ دیکھا ہو، وہ ہمیشہ ہی پاکستان کے ہر میچ میں سر پر پگڑی سجائے ، قومی پرچم والا اپنا روایتی لباس زیب تن کرکے سٹیڈیم میں پہنچ جایا کرتے تھے لیکن اب وہ اس دنیا میں نہیں رہے ، اب ان کی کمی ہمیشہ ہی رہے گی ۔