اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پورے پاکستان سے لی گئی اس ہفتہ کے واقعات کی مختلف تصاویر

گذشتہ ہفتے پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
_96438686_mediaitem96438685
نواز
وزیراعظم پاکستان کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے پیش ہوئے، اس سے قبل حسین نواز بھی اپنا بیان جے آئی ٹی کے سامنے ریکارڈ کروا چکے ہیں۔
_96438688_mediaitem96438687
رمضان
مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے دوران ملک بھر میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مختلف شہروں میں ضرورت مند اور مساکین کے لیے افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا۔
_96438880_mediaitem96438879
مسجد
ماہ رمضان کے دوران مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔
_96438888_mediaitem96438887
چین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے اسے بلوچستان سے اغوا ہونے والے اپنے باشندوں کی ہلاکت کی خبروں پر تشویش ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
_96438882_mediaitem96438881
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے حالیہ حملوں کے خلاف پشاور میں سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
_96438884_mediaitem96438883
فوج
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں غیر ملکی میڈیا میں شائع ہونے والی ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے انھیں ’من گھڑت اور بے بنیاد‘ قرار دیا جن میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی فوج کا دستہ تعیناتی کے لیے قطر بھیجا جائے گا۔
_96438885_efab1f20-24f0-4055-9ed1-af552194a87d
انگلینڈ اور ویلز میں جاری آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے ساتویں میچ میں ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت پاکستان کو 19 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔ حسن علی کو میچ میں تین وکٹیں حاصل کرنے اور دو اہم کیچ پکڑنے پر مین آف میچ قرار دیا گیا۔
_96438886_2b4cfd7b-f148-401c-ae8c-a129be91b5f7