اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

’’اعلیٰ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی ‘‘ نہال ہاشمی کا عبرتناک انجام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹر نہال ہاشمی کو پارٹی سے نکال دیا ہے ۔ نہال ہاشمی کو یوم تکبیر کے موقع پر ایک تقریب میں غیر ناسب تقریر کرنے کے الزام شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا ۔ اس تقریر میں انہوں نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو کھلی دھمکیاں بھی دی تھیں ۔ نہال ہاشمی پارٹی قیادت کی جانب سے متنازعہ تقریر پر کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے پائے تھےجس پر آج پارٹی قیادت نے ایکشن لیتے ہوئے انہیں پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نہال ہاشمی کے بارے میں بیان دے چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی کیخلاف پارٹی کاروائی کر چکی اب ان کا (ن) لیگ سے کوئی تعلق نہیں’شیخ رشید جانے اور نور اعوان دونوں کا آپ کا تعلق ہے وہ جانے اور انکا کام جانے ۔ ہفتہ کو لاہور میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہا کہ(ن) لیگ کی حکومت عوام کے ووٹوں سے آئی ہے وہ اپنی آئینی مدت پوری کر یگی اور ملک میں عام انتخابات2018میں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کے معاملے سے (ن) لیگ نے پہلے دن ہی مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا اور انکے خلاف بھر پور کاروائی بھی کی ہے جسکے بعد اب (ن) لیگ کا نہال ہاشمی سے کوئی تعلق نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ’شیخ رشید جانے اور نور اعوان دونوں کا آپ کا تعلق ہے وہ جانے اور انکا کام جانے ہمارا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ۔