اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نواز شریف اور عمران خان دونوں احتساب کی زد میں ہیں : قمرالزمان کائرہ

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءقمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان دونوں کرپشن میں ملوث ہیں اور دونوں اس وقت احتساب کی زد میں ہیں ۔لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءقمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رویے سے لگ رہا ہے کہ وہ مقدمہ ہار چکے ہیں ۔ مقدمات کی ہار کے اثرات ان کے طرز سیاست سے عیاں ہیں۔ مسلم لیگی قیادت کہتی ہے کہ انہوں نے پنجاب کو بجٹ دوگنا کر دیا ہے میں ان سے پوچھتا ہوں کہ پنجاب کے کسان کو کیا دیا ہے۔ میاں برادران اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے اداروں کے ریکارڈ ہی جلا دیتے ہیں ، میاں صاحب کس کس محکمے کا ریکارڈ جلائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) آئینی اداروں کو دھمکیاں دے کر 90کی دہائی کی سیاست کو زندہ کر رہی ہے۔اب ریکارڈ جلانے اور اداروں کو دھمکیاں دینے سے مسلم لیگ (ن) احتساب سے نہیں بچ سکتی۔