اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات ، عمران خان بھاری اکثریت سے چیئرمین منتخب ، قریشی وائس چیئرمین بن گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ، عمران خان بھاری اکثریت سے دوبارہ پارٹی چیئرمین منتخب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئے، انصاف پینل اور احتساب پینل میں مقابلے کے بعد انصاف پینل کے چیئرمین شپ کے امیدوار عمران خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے ۔ شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین جبکہ جہانگیر ترین سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔انصاف پینل نے 1لاکھ 89ہزار 55ووٹ حاصل کیے جبکہ مد مقابل احتساب پینل کو 41ہزار 847ووٹ ملے ، انتخابات میں 26ہزار 255ووٹ مسترد ہوئے۔ انصاف پینل کی جانب سے تحریک انصاف سندھ کی صدارت کے امیدوار عارف علوی بھی کامیاب ہو گئے جبکہ یار محمد رند پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر منتخب ہو ئے ۔انٹرا پارٹی انتخابات میں مجموعی طور پر 2لاکھ 56ہزار سے زائد ووٹ ڈالے گئے ۔