اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ کو رشوت لیکر بری کرنے کے الزام پر ایڈیشنل سیشن جج معطل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں ملوث شعیب شیخ اور دیگر کو50لاکھ کی رشوت لے کر بری کرنے کے الزام میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ اور دیگر افراد کو جعلی ڈگری کیس میں 50لاکھ روپے کی رشوت لیکر بری کرنے کے الزام پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیشن جج پرویز القادر میمن کو معطل کر تے ہوئے 14 دن میں وضاحت طلب کر لی گئی۔شو کاز نوٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی کمیٹی کے سامنے پرویز القادر میمن نے اقرار بھی کر لیا۔ادھر پرویز القادر میمن نے نوٹس چیلنج کر دیا ہے،جس کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔ ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن پر الزام ہے کہ انہوں نے پچاس لاکھ روپے رشوت لے کر ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ کو جعلی ڈگری کیس سے بری کر دیا۔۔ شعیب شیخ پر جعلی ڈگریوں کی فروخت، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ، فراڈ اور دھوکا دہی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
شو کاز نوٹس کے مطابق پرویز القادر میمن نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے سامنے رشوت وصول کرنے کا اعتراف کیا ہے۔