اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

برطانوی نژاد امریکی کوہ پیما مسز ونیزہ اوبراین کے ٹو سر کرنے کے لیے پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) برطانوی نژاد امریکی کوہ پیما مسز ونیزہ اوبراین کے ٹو سر کرنے کے لیے پاکستان پہنچ گئیں، دو بار ناکام رہنے والی امریکی کوہ پیما اس بار کے ٹو پر پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے قومی پرچم لہرائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی نژاد امریکی کوہ پیما مسز ونیزہ اوبراین نے گزشہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کے ٹو سر کرنے کیلئے آنا ان کے لیے کسی خوبصورت خواب سے کم نہیں، انہوں نے گزشتہ سال کے ٹو سر کرنے کی کوشش سے متعلق کہا کہ گزشتہ سال برفانی تودوں کا گرنا انتہائی خطرناک تھااور ان برفانی تودوں کے گرنے باعث ہی وہ کے ٹو سر کرنے میں ناکام ہوئی، کے ٹو سر کرنے کیلئے 4 سے 20 افراد پر 55 ہزار ڈالر فی کس سرمایہ خرچ ہو سکتا ہے جبکہ کے ٹو اور گرد و نواح میں موسم شدید اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی آماجگاہ ہے، کے ٹو دنیا کی تیسری خطرناک ترین چوٹی ہے، موسم بہت بڑا چیلنج ہے اور رہیگا، کے ٹو پر 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی ہیں، کے ٹو بہترین تکونی چوٹی ہے اورسر کرنے کے لیے 110 فیصد محنت مانگتی ہے۔ امریکی کو ہ پیما نے سات براعظموں کی سات چوٹیاں سر کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے سات براعظموں میں سات چوٹیاں صرف 10 ماہ میں سر کیں لیکن کے ٹو سر کرنا اور سات براعظموں میں سات چوٹیاں سر کرنا مختلف ہے، کے ٹو کی اپنی اہمیت ہے، جو کوئی اور نہیں لے سکتا۔ پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات کو اظہار کرتے ہوئے مسز ونیزہ نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ملک ہے اور یہ ایشیا کی بہترین حصص منڈی رکھتا ہے جبکہ اس کے تمام تر امور سے امن و استحکام جھلکتا دکھائی دیتا ہے، قطب شمالی اور جنوبی کے بعد تیسرا قطب پاکستان کے شمال میں ہے اور اس سال پاکستان کے شمالی علاقوں میں ایک کروڑ سے زائد مقامی سیاح سیر کیلئے گئے۔ برطانوی نژاد امریکی کوہ پیما مسز ونیزہ اوبراین کو ملک میں خوش آمدید کرتے ہوئے ڈی جی ای پی ونگ شفقت جلیل نے ان کی کے ٹو مہم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان پرامن خطہ بن چکا ہے، پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے سیاحت سے بڑھ کر اور کچھ نہیں، ونیزہ بھی اسی حوالے سے پاکستان آئی ہیں، ونیزہ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں کے ٹو سر کرنے کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے،۔ واضح رہے کہ حالیہ دورے پر پاکستان آنے والی برطانوی نژاد امریکی کوہ پیما مسز ونیزہ اوبراین نے 2016 سمیت دو بار کے ٹو سر کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہیں جبکہ اس سال تیسری بار پھر کے ٹو کی چوٹی سر کرنے پاکستان آئی ہیں، مسز ونیزہ پاکستان کو عزت بخشتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کے ٹو پر لہرائیں گی ۔