اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حامد سعید کاظمی کو سزا، یوسف رضا گیلانی نے آنکھیں پھیر لیں، زرداری نے فون پر تعاون کی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنی کابینہ میں مذہبی امور کے وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی کو عدالت کی طرف سے سزا کے اعلان کے بعد ان سے آنکھیں پھیر لیں، ایک بار بھی ان کے اہل خانہ سے رابطہ نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑکے کامیاب ہونے والے پاکستان کے ایک بڑے روحانی خانوادے کے چشم و چراغ سید حامد سعید کاظمی کو حج کرپشن کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد ان کے قریبی سیاسی ساتھی اور سابق باس یوسف رضا گیلانی کی طرف سے شدید بے اعتنائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ گرفتاری کے بعد حامد سعید کاظمی کی فکر کے حامل سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی طرف سے تو مذمت اور تحریک چلانے کا اشارہ موصول ہوا لیکن جن کی خاطر انہوں نے اپنے لوگوں کو چھوڑ رکھا تھا اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کو ترجیح دی تھی، انہوں نے یکسر منہ پھیر لیا ہے۔البتہ کچھ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصلے کے بعد اب تک سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے دو مرتبہ حامد سعید کاظمی کے اہل خانہ کو فون کال موصول ہوئی ہے اور انہوں نے حامد سعید کاظمی کو اس مشکل وقت میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اہل سنت و جماعت کی ایک بڑی جماعت کے رہنما کے مطابق حامد سعید کاظمی کو مسلکی بنیادوں پر سزا کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ دعویٰ گذشتہ روز ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کی طرف سے بھی کیا گیا تھا۔