اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہیڈ محمد والا کے قریب مسافر وین میں آگ لگ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ، 24 زخمی

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) ہیڈ محمد والا کے قریب مسافر وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایک ہی خاندان کے افراد مسافر وین میں جا رہے تھے کہ ہیڈ محمد والا کے قریب وین کا گیس سلنڈر لیک ہوگیا اور گاڑی میں آگ لگ گئی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں تمام مسافر جھلس گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے جھلسنے کے باعث 4 خواتین سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جن میں سے اکثر کی حالت سخت نازک ہے۔