اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملک میں سیاسی افراتفری نے ایک ہڑبونگ کی کیفیت پیدا کر رکھی , جماعت اسلامی سیالکوٹ

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)سابق رکن صوبائی اسمبلی و امیر جماعت اسلامی سیالکوٹ زون 122 ارشد محمود بگو ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں سیاسی افراتفری نے ایک ہڑبونگ کی کیفیت پیدا کر رکھی ہے اور اقوام عالم میں پاکستان کے وقار کا کسی کو احساس نہیں ہے کوئی سیاستدان ملک و قوم سے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتا ،ہر سیاسی جماعت اور اس کا لیڈر اپنی سیاسی ریٹنگ بڑھانے کے لیے ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے میں مصروف ہے اس عالم میں جماعت اسلامی سنجیدہ اور با وقار سیاست کے لیے سر گرم عمل ہے اور یہی وہ جماعت ہے جو صحیح معنوں میں جمہوری اور منظم انداز میں ملک عزیز کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے عوامی شعور کو بیدار کرنے میں مصروف ہے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ساری تگ و دو اسی مقصد کے تحت ہے تا کہ وطن عزیز دنیا میں ایک با وقار ملک بن کر دوسروں کے لیے مثالی ریاست کا کردار ادا کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جماعت متوسط اور پسے ہوئے لوگوں کے لیے امید کی کرن ہے اور کسانوں مزدوروں کے حقوق کے لیے جدو جہد میں مصروف ہے ۔