اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سیالکوٹ میں پاکستان کی دوسری الیکٹرانک کورٹ قائم، سیشن جج نے افتتاح کر دیا

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)سیالکوٹ میں پاکستان کی دوسری الیکٹرانک کورٹ قائم کردی گئی ، افتتاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ یوسف اوجلہ نے کیا ۔سیالکوٹ میں قائم جانے والی الیکٹرانک کورٹ پاکستان کی دوسری الیکٹرانک کورٹ ہے اس سے قبل گوجرانوالہ میں اس نوعیت کی کورٹ قائم کی گئی تھی ۔افتتاح کے بعد منعقد ہونے والی تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ محمد یوسف اوجلہ اور دیگر ججوں کے علاوہ وکلاء نے بھی خطاب کیا اور بتایا کہ سیالکوٹ میں قائم ہونے والی الیکٹرانک کورٹ سے سیالکوٹ ، ڈسکہ ، پسرور اور سمبڑیال کچہریوں کی 58ماتحت عدالتوں کو منسلک کیا گیا اور اس الیکٹرانک کورٹ کے ذریعے دنیا کے کسی بھی مقام سے گواہوں کی شہادت وڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کروائی جا سکے گی جبکہ اس کے علاوہ خطرناک قیدیوں اور دوردرازتعینات ہونے والے انتظامی اور عدالتی آفیسران بھی ویڈیو لنک سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔