اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وینزویلا کی قومی اسمبلی پر بموں اور دھماکا خیز مواد سے حملہ ، متعدد افراد زخمی

کراکس (ویب ڈیسک) وینزویلا میں حکومت کے حامی گروپ نے قومی اسمبلی پر بموں اور دھماکہ خیز مواد سے حملہ کر دیا اور مرکزی دروازہ توڑ کر اسمبلی میں داخل ہو گئے۔حملے کے نتیجے میں متعددافراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے حامی گروپ نے وینزویلا میں قومی اسمبلی کا محاصرہ کیا ، 100سے زائد افراد نے بموں اور دھماکا خیزمواد سے حملہ کر کے 350سے زائد افراد کو کئی گھنٹوں تک محصور کیے رکھا ۔پائپوں اور ڈنڈوں کے ساتھ مظاہرین مرکزی دروازہ توڑ کر قومی اسمبلی میں داخل ہوئے، کئی اپوزیشن اراکین نے چھپ کر اپنی جان بچائی۔ حملے کے نتیجے میں اپوزیشن ارکان اور صحافیوں سمیت 350افراد کئی گھنٹوں تک محصور رہے، تشدد سے اپوزیشن ارکان سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔عمارت میں ہلکی نوعیت کے کئی دھماکے بھی سنے گئے۔ خبرایجنسی کے مطابق حکومت حامی گروہ کے تشدد سے 5 اپوزیشن ارکان زخمی ہوئے ہیں۔ادھر امریکا نے وینزویلا میں قومی اسمبلی پر حکومت کے حامی گروہ کے حملے کی مذمت کی ہے۔