اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان کے گھر بنی گالہ کے قریب پہاڑوں پرخوفناک آگ بھڑک اٹھی: سی ڈی اے کا فائر بریگیڈ بھیجنے سے انکار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر کے قریب بنی گالہ کے پہاڑوں پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے انتہائی شدت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق آگ شام 6بجے کے قریب لگی جس کو رات گئے تک نہ بجھایا جا سکا۔ اس آگ کو بجھانے کیلئے سی ڈی اے اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں نہ پہنچ سکیں۔لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بھجانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس بارے میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کو کئی بار کہا گیا لیکن انہوں نے گاڑیاں بھیجنے سے انکار کر دیا ۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ آگ پہاڑوں پر لگی ہے اس لئے گاڑیاں نہیں بھیج سکتے۔