اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رنبیر کپور اور کترینہ کیف آج کراچی ”آئیں“ گےمگر کیوں ؟

کراچی (این-الرٹ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار رنبیر کپور سوشل میڈیا ایپلی کیشن سکائپ کے ذریعے آج کراچی کے صحافیوں سے گفتگو کریں گے۔
ذرائع کے مطابق رنبیر کپور اور کترینہ کیف اپنی آنے والی فلم ”جگا جاسوس“ سے متعلق گفتگو کریں گے۔ جگا جاسوس کامیڈی ڈرامہ فلم ہے جو ایک جاسوس کی کہانی پر مبنی ہے۔ ادھا شرما بھی اس فلم میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں جس میں مرکزی کردار رنبیر کپور کا ہے جو اپنے گمشدہ والد کی تلاش میں سرگرداں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں گووندا بھی جلوہ گر ہوں گی اور یہ 14 جولائی کو سینماءگھروں کی زینت بنے گی۔