اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چین کے فوجی دستے اہم ملک کیلئے روانہ امریکہ اور اتحادیوں میں کھلبلی مچ گئی۔۔کیا ہونے جا رہا ہے؟

اسلام آباد(بیورو-نیوز)چین کا بیرون ملک پہلا فوجی اڈہ وہ بھی امریکی اڈے کے قریب، چینی فوجی دستے جبوتی کیلئے روانہ۔ تفصیلات کے مطابق چین نے اپنے پہلے بیرون ملک فوجی اڈے کیلئے فوجی دستے بحری راستے سے افریقی ملک جبوتی کیلئے روانہ کر دئیے ہیں۔ یہ چینی فوجی اڈا جبوتی میں امریکی فوجی اڈے جسے امریکہ مشرقی وسطیٰ اور افریقہ میں اپنی بڑی اوراہم فوجی کارروائی کیلئے استعمال کرتا ہے کے قریب قائم کیا جائے گا ۔ چین کے مطابق اس فوجی اڈے کے ذریعے افریقہ اور اس کےمغربی علاقوں میں قیام امن اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے
اقدامات میں معاون فراہم کرنا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فوجی اڈے کو فوجی تعاون، بحری مشقوں اور ریسکیوں مشنز کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چین نے افریقہ میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا اور اپنی فوج میں بھی حالیہ عرصے میں تیزی سے جدت لایا ہے ۔ چین کے اس پہلے بیرون ملک فوجی اڈے کو عالمی تناظر میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔اس سے قبل افریقہ کے اہم جیو سٹریٹجک پوزیشن پر ملک جبوتی میں امریکہ ، جاپان اور فرانس کے فوجی اڈے موجود ہیں چین چوتھا ملک ہو گا جو جبوتی میں اور وہ بھی امریکی فوجی اڈے کے انتہائی قریب اپنا اڈا قائم کرنے جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ جبوتی ایسا ملک ہے جہاں سے با آسانی پورے افریقہ اور مشرق وسطیٰ کیلئے فوجی مشنز بھیجے جا سکتے ہیں۔جاپان اور فرانس کے فوجی اڈے موجود ہیں چین چوتھا ملک ہو گا جو جبوتی میں اور وہ بھی امریکی فوجی اڈے کے انتہائی قریب اپنا اڈا قائم کرنے جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ جبوتی ایسا ملک ہے جہاں سے با آسانی پورے افریقہ اور مشرق وسطیٰ کیلئے فوجی مشنز بھیجے جا سکتے ہیں۔