اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شیخ رشید بھی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔۔۔

سلام آباد(بیورو-نیوز) پاناما لیکس کی تحقیقات کرنیوالی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) سے متعلق تقاریر کرنیوالے لیگی رہنماﺅں کی تقاریر کا سکرپٹ طلب کیے جانے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اپنے بیان سے انکاری ہوگئے تاہم جے آئی ٹی سے متعلق شیخ رشید کا بیان نجی ٹی وی چینل نے نشرکردیاجس میں اُنہوں نے جے آئی ٹی کو جاتی عمراہ انوسٹی گیشن اتھارٹی قراردیا تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان شاہ زیب خانزادہ کاکہناتھاکہ اب حکومتی وزراءکی تقاریر کے ٹرانسکرپٹ منگوائے جارہے ہیں جبکہ اپوزیشن بھی کہتی رہی جس پر پروگرام میں شریک شیخ رشیداحمد نے کہ ہم نے کبھی نہیں کہا، آپ سنادیں اگر کہاہے تو۔۔۔
شیخ رشید کے اس چیلنج پر شاہ زیب خانزادہ نے مسکراتے ہوئے کہاکہ میں سنادوں گا،آپ کو برا نہیں لگے گاجس پر شیخ رشید نے موقف اپنایا کہ مجھے خوشی ہوگی، آپ دکھادیں ، میں آپ کو کال کروں گا، اگر کہاہوگا تو کسی اور حوالے سے کہا ہوگا، جے آئی ٹی سے متعلق نہیں کہا۔
اس چیلنج پر شاہ زیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں 21اپریل کی شیخ رشید احمد کی ویڈیو چلادی جس میں اُنہوں نے کہاکہ ”یہ جے آئی ٹی جو انہوں نے بنائی ہے ، جاتی عمرہ انوسٹی گیشن اتھارٹی ہے، اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی