اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ایف سی پر حملے کی کوشش ناکام، 2 خود کش حملہ آور ہلاک، 2 جوان زخمی

خیبر ایجنسی (بیورو رپورٹ) لنڈی کوتل میں ایف سی نے دہشتگردی کی بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 خود کش حملہ آوروں کو ڈھیر کردیا، اس کارروائی کے دوران ایف سی کے 2اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 2 مسلح خود کش حملہ آوروں نے لنڈی کوتل میں ایف سی کی چوکی پر حملہ کردیا اور سیکیورٹی فورسز کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ایف سی جوانوں نے بھرپور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی اور ایک خود کش حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ اپنے ساتھی کا حشر دیکھ کر دوسرے خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔